جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

چودھری نثار وہ کام کریں گے جو پنجاب کی سیاست میں پہلے نہیں ہوا،حلف اٹھانے کا بھی فیصلہ، بڑے سیاسی دھماکے کا امکان

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی سے منتخب ہونے والے رکن چودھری نثار آئندہ پیر کے روز سے کوئی بڑا سیاسی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں اس حوالے سے شہر کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر سے چودھری نثار وہ کام کریں گے جو پنجاب کی سیاست میں پہلے نہیں ہوا۔ ان حلقوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے حمایتی اراکین متوقع سیاسی دھماکہ کے پیش نظر پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے ہیں اور شہباز شریف گروپ نے صوبے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق چوہدری نثار نے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانیکافیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار 24مئی کو رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ حکومت کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ ایک آرڈیننس منظور کرے گی، جس میں ان قانون سازوں کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد حلف نہیں لیا۔ وا ضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ایک ترمیم منظور کی تھی، جس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دن کے اندر حلف نہ اٹھائے تو ایک نشست خالی ہوجائے گی۔  شہباز شریف گروپ نے صوبے میں اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق چوہدری نثار نے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، وہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…