جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین دوستی کا شاہکار 60سال کے بعدنیا ایٹمی بجلی گھر تیار کتنے میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی؟خوشخبری سنا دی گئی

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بیجنگ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو 1100 میگا واٹ کا Kـ2 ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔ ذرازئع کے مطابق افتتاح کے بعد 1100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی ،اس سے قبل Kـ1 ایٹمی بجلی گھر 1960 کی دہائی میں لگا تھا ، 60 سال کے بعد ایک نیا پلانٹ لگا یا گیا ہے ،

چین کی مدد سے لگنے والا یہ پلانٹ Gـ3 ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوگا ،جی تھری ٹیکنالوجی اس وقت دنیا کی جدید ٹیکنالوجی ہے، پاکستان چین کی دوستی کی 70 سالہ سالگرہ کے موقع پر یہ پلانٹ بجلی کی ترسیل شروع کرے گا ، پاکستان اور چائینہ کے درمیان ایٹمی تعاون کا یہ تیسواں سال ہے۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو ”آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں تبدیل کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ اورکورونا ویکسین کے تعاون پرتبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان نے مریخ پر چینی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پرمبارکباد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو ”آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں تبدیل کردیا، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے معاشی سرگرمی، روزگار پیدا کیا،اس سے دوطرفہ اور علاقائی تجارت میں

مزید اضافہ ہوگا۔۔وزیر اعظم نے کورونا ویکسین کی فراہمی اور پاکستان میں ویکسین تیار کرنے کی سہولت دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور اسٹریٹجک تعاون مضبوط کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلے کی ضرورت پرزور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔وزیر اعظم نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی جسے دونوں فریق مناسب انداز میں منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…