اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پی ٹی آئی رہنما اور ترین گروپ کے رکن عون چودھری کاکہناہے کہ جہانگیرترین سے فیملی تعلق پہلے سیاسی تعلق بعد میں ہے ،بے شک جہانگیر ترین گروپ میں ہوں لیکن میرالیڈر عمران خان ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے کہاکہ جہانگیرترین خود ڈس کوالیفائی ہیں ان کے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں ،فیصلہ کیا
ہماری موثر آواز ہونی چاہئے کوئی ہماری نمائندنگی کرے ،سعید اکبرنوانی کو اسی لئے اپنا نمائندہ نامزد کیا جو آوازبنیں گے ،اسمبلی میں گروپ کی موثر آواز بننے کیلئے سعید نوانی کو نامزد کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا،گروپ کی جانب سے نامزد پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی دیگر رہنما ئوںکے ہمراہ آج ( جمعرات) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، گروپ میں شامل دو صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں