اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نےسابق گورنر سندھ و ن لیگی رہنما محمد زبیر سے وضاحت طلب کرلی کہ انھوں نے اسٹيبلشمنٹ سےصلح کا بيان کيوں ديا تھا۔ محمد زبير نےغلطی تسليم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو وہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں ،الیکشن ریفارم اور قانون سازی آرڈیننس اور تماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کے اعتماد سے ہوتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنک مشین سے متعلق کار کردگی پر وفاقی وزراء کی بریفنگ کے ردعمل میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھنے سے آنے والی حکومت نے اپنا مستقبل ایک اور مشین سے جوڑ لیا ہے ڈراموں، تماشوں سے انتخابی اصلاحات اور قانون سازی کا سنجیدہ عمل نہیں ہوتا 2017 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کا سنجیدہ عمل کرکے دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری ہو تو وہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں کیسے محفوظ ہیں ،ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری ہو گیا وہاں الیکٹرونک مشینیں کیسے محفوظ ہونگی الیکشن ریفارم اور قانون سازی آرڈیننس اور تماشوں سے نہیں بلکہ پارلیمان کے اعتماد سے ہوتی ہے عوام اور اپوزیشن کو حکومت اور سپیکر پہ کوئی اعتماد نہیں۔۔۔