مانچسٹر (این این آئی)مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا اور عماد ڈیلو نیاولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر فٹبال کے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔پال پوگبا اور عماد ڈیلو نے منگل کی رات کو کلب کی فولام کے خلاف 1-1 سے برابری کے بعد گرئونڈ میں فلسطینی پرچم
لہراکر فلسطینیوں سیاظہار یکجہتی کرکے سوشل میڈیا پر داد وصول کی۔پوگبا جومانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلتے ہیں ، انہوں نے فلسطین کا جھنڈا اٹھایا تو ڈیلو نے بھی ان کے ساتھ پرچم کو تھاما اور ہزاروں شائقین کے سامنے اپنی ٹیم کے ساتھی کے ساتھ گرائونڈ کا چکر لگایا۔انگلش پریمیر لیگ کے فٹ بالروں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل ہفتے کے روز ومبلے میں چیلسی کے خلاف لیسٹر سٹی کی فاکس ’ایف اے کپ‘ کے فائنل میں فتح کے بعد لیسٹر سٹی کے کھلاڑی حمزہ چوہدری اور ویسلے فوفانا نے بھی فلسطینی پرچم لہرایا تھا۔