بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ماہ شوال میں روزانہ 33 مرتبہ سورت الکوثر اسطرح پڑھیں رزق میں برکت اور پریشانیوں سے چھٹکارے کا بہترین وظیفہ

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہ شوال کا وظیفہ بتائیں گے  جو کہ بہت مجرب اور آسان ہے۔ اس وظیفے کی بہت ہی فضیلتوں وبرکات ہیں۔ حج  کے چند مہینے  معین ہیں۔ یعنی شوال ، ذی القعد اور عشرہ  ذی الحج ، تو جو شخص ان مہینوں   میں نیت کرکے اپنے اوپر حج لازم کرلے ۔ تو حج کے دنوں میں نہ عورتوں سے احتلا ط کرے ۔ نہ کوئی او ر گن اہ اور نہ  ہی کسی سے جھگڑا کرے۔

اور تم جو بھی بھلائی کرواللہ اسے خوب جانتا ہے اور آخر ت کے سفر کا سامان  کرلو۔ بے شک سب سے بہترین تقویٰ  ہے۔ اے عقل والو! میراتقوی اختیار کرلو۔حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ نے فرمایا کہ : حج کے مہینے شوال ، ذی القعد اور ذی الحج کے دس دن ہیں ۔ حضرت ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ آقا دوجہاں ﷺ نے فرمایاکہ : جو شخص رمضان کے روزے رکھے  پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے ۔ گویا اس نے عمر بھر کے روزے رکھے ۔ آپ سب سے گزارش ہے جو لوگ ہمت رکھتے ہیں۔ استطاعت رکھتے ہیں۔ وہ لوگ ماہ شوال کے چھ روزے ضرور رکھے۔ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضوراکرم ﷺ سے فرماتے ہوئے سنا کہ : اللہ تعالیٰ ایک نیکی کو دس گنا  زیادہ کر دیتا ہے ۔ رمضان کا  ایک مہینہ ثواب کے اعتبار سے دس مہینے کے برابر ہے۔ اور عید الفطر کے بعد چھ دن روزے رکھنےسے ساٹھ دن کے روزے کا ثواب ملے گا۔ یوں ہی پورا سال روزے رکھنے  کا ثواب مل جاتا ہے۔   وظیفہ کرنے کا طریقہ اچھی طرح سن لیں۔ اور نوٹ بھی فرمالیں۔ آپ نے شوال کے پورے مہینے میں جب آپ کا دل چاہے  آپ اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اس عمل کو کسی ایک نماز کے بعد مقرر کرلیں۔ اور اس نماز کے بعد اس عمل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک نماز کے بعد مقرر نہیں کرسکتے تو آپ کسی بھی نماز کے بعد اس عمل کو کرسکتے ہیں۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ نے 33 مرتبہ “سورت الکوثر” کا ورد کرنا ہے۔ اور 33 مرتبہ ” سبحا ن اللہ وبحمدہ ” کا ورد کرناہے۔ اول وآخر سات سات مرتبہ درود پاک پڑھ کر بارگاہ الہیٰ میں خصوصی دعاکرنی ہے۔ اس عمل کے کرنےسے آپ کی ہرپریشانی ختم ہوگی۔ ہر حاجت پوری ہوگی۔ ہر مشکل سے آپ کو نجات ملے گی۔ اللہ کریم سے آپ جو مانگیں گے آپ کو ملے گا۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔ دولت میں اضافہ ہوگا۔ اور کامیابی آپ کا مقدر بن جائےگی۔ قدم قدم پر آپ کو کامیابی ملے گی۔

توآپ نے اس عمل کو ماہ شوال کے پورے مہینے میں کرلینا ہے۔ اگر آپ کا دل چاہے آپ اس عمل کو چلتے پھرتے بھی کرسکتے ہیں۔یعنی “سورت الکوثر” کا ورد کرسکتے ہیں۔ “سبحان اللہ وبحمدہ ” کا ورد بھی کرسکتے ہیں۔ اورآخر میں درود پاک پڑھ کر بارگاہ الہیٰ میں اپنی حاجات کے لیے ، خواہشات کے لیے ، نیک دلی مرادوں کو پانے کےلیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے۔ انشاءاللہ! بفضل خدا اس عمل کے کرنےسے آپ کی تمام  دلی مرادیں پوری ہوں گی۔ حاجات ، خواہشات پوری ہوں گی۔ اللہ کی رحمت آپ پر مو سلا دھا ر بار ش کی طرح برسے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…