بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

غنا علی شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والوں پر برہم

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حال ہی میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت کا مذاق اْڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کردیا۔صارف نے غنا علی کے نکاح کی تصویر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد

انہیں لگا کہ ساتھ بیٹھا شخص اداکارہ کے چاچا یا انکل ہیں۔اس کمنٹ پر میشا نامی ایک صارف نے کہا کہ وہ خود کونسی چھوٹی ہیں، آنٹی ہی ہے۔میشا نامی صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سْن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…