لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا،گروپ کی جانب سے نامزد پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی دیگر رہنما ئوںکے ہمراہ آج ( جمعرات) سپیکر پنجاب اسمبلی
چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے ، گروپ میں شامل دو صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔