پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا پاکستان کو پھر ادھار تیل فراہم کرنے کا فیصلہ

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب پاکستان کو پھر ادھار تیل دے گا جس کے لیے سالانہ 3 ارب ڈالر تک مؤخر ادائیگی کا اصولی فیصلہ ہوگیا جس کا طریقہ کار جلد طے کر لیا جائے گا جب کہ وزیراطلاعات فواد چوہدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔قومی انگلش اخبار دی نیوز کے

سینئر صحافی مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے توسیعی مدت کے لیے موخر ادائیگیوں پر سعودی آئل سہولت دوبارہ شروع کرنے کی نئی درخواست کی۔ سعودی حکام نے اصولی طور پر منظوری پر اتفاق کیا ہے تاہم تفصیلات فریقین کے باضابطہ معاہدے پر ہی سامنے آسکیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے توسیعی مدت کے لیے ایس او ایف بحالی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں یہ تقریباً ہو چکا ہے، سعودی عرب کی آئل سہولت (ایس او ایف) کی بحالی کے لیے 3 سے 5 سال کی مدت کے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو آئندہ بجٹ میں سہولت ملے گی۔ اس سے قبل سعودی عرب نے 6 ارب ڈالرز کا مالیاتی پیکج مہیا کیا تھا جس میں 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہیں اور باقی 3 ارب ڈالرز سالانہ بنیاد پر مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کے لیے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…