بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

رنگ روڈ منصوبے کی لاگت 7 ارب سے بڑھ کر17 ارب روپے تک کیسے جاپہنچی؟ ہوشرباء رپورٹ سامنے آگئی

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دور حکومت میں چین کے ایک بنک نے رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے صرف2فیصدشرح سود پر قرض دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعدازاں پی ٹی آئی حکومت کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پالیسی کے باعث اراضی کی

خریداری پر لاگت کاتخمینہ 7ارب روپے سے بڑھ کر17ارب روپے تک جاپہنچا ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ دنوں میں جس راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کی کہانیاں پرزبان زدعام ہیں اس کے حوالے سے مختلف قسم کی باتیں سامنے آرہی ہیں کہ کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک چینی بنک نے 2017میں صرف2فیصد شرح سود پر قرض دینے کا آمادگی ظاہر کی تھی اور اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور موجودہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان نے چین کا دورہ کیا تھا اور چینی کمپنی کے حکام سے بات چیت کی اور اس کمپنی نے رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا تاہم بعدازاں پی ٹی آئی حکومت نے آکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پالیسی بنائی جس کے نتیجے میں منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ، پہلے اراضی کی خریداری پر 7ارب روپے لاگت آرہی تھی جس کے بعد یہ بڑھ کر 17ارن روپے تک جا پہنچی اور پھر حکومت نے اس میں مبینہ کرپشن کا کہہ کر اس کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…