بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اپنی ہی شوگر ملوں کو اربوں کی سبسڈی دینے والا شوباز اب کیا کرنے چاہتا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کااہم انکشاف

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگی حواریوں، جواریوں اور کنیزوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میںروزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں۔مہنگائی کی بات کرنے والے شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ ان کے ڈکیٹ لیڈر ملک اور صوبے کو سر سے لیکرپائوں تک قرضوں میں

ڈبو کر گئے۔ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ان خیالات کا معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کنیزوں اور حواریوں کا کام ہی جھوت منافقت اور دروغ گوئی ہے۔رمضان المبارک کے اختتام کیساتھ ہی شیطانی ٹولہ جھوٹ بولنے کی نوکری پر واپس آچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت اور قیادت ایمانداری اور اصول پسندی میں اپنی مثال آپ ہے ،جس کی دنیا بھی معترف ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔کورونا جیسے مشکل حالات میں جہاں دنیا کی معیشت سکڑ رہی ہے،الحمداللہ پاکستان کی معیشت روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جہاں عوام کو ریلیف دیناحکومت میں فرائض میں شامل ہے وہاں ملکی وسائل کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔غلامانہ سوچ کے حامل ن لیگ کے چیلوں کا چیخنا چلانا کسی کام نہیں آئے گا۔وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور چوری و لوٹ مار کا حساب لٹیرے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بہترین حکمت عملی سے معیشت کو آگے بڑھانے اور ان نازک حالات میں کمزور طبقات کی بھرپور مدد کرنے پر عالمی ادارے وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوںکے معترف ہیں۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ سابق نا اہل حکومتوں نے معیشت کو گہرے گھاؤ لگائے جس کی بدولت مہنگائی میں اضافہ ہوا۔قوم لوٹ مار کی رسیا سابق حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے دن بدن مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔سی پیک پر زوروشور سے کام جاری ہے،جلنے والے جلتے اور جھوٹ بہتان لگاتے رہیں گے

اور پی ٹی آئی حکومت سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر برق روی سے کام جاری و ساری رکھے گی۔کنیزیں اور حواری یہ بتائیں کہ ن لیگ نے کیسے چینی چوری کی،اربوں کھربوں کی سبسڈی لی،حد تو یہ ہے کہ ایک شوباز وزیراعلی اپنی ہی ملوں کو سبسڈی دیتا رہا جو اب ملک سے رفوچکر ہونا چاہتا ہے۔عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈر ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے اور ایک جھوٹا خائن کرپٹ ظل سبحانی ملک اور قوم کو لوٹ کر برطانیہ فرار ہوجاتا ہے۔ن لیگ کے معیشت کیساتھ

تمام تر کھلواڑ کے باوجود الحمداللہ ہم نے آج معیشت کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں کاروبار کو فروغ مل رہا ہے،فیکٹریاں کارخانے پوری استطاعت اور استعداد کیساتھ چل رہے ہیں،روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔احساس پروگرام سے ضرورت مند اور کمزور طبقہ کی بھرپور سپورٹ کی جا رہی ہے اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو مدینہ کی فلاحی ریاست کی تکمیل کی طرف رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کنیزیں جواری اور حواری جھوٹ منافقت کی ڈیوٹی پر رہیں گے اور ہم عزم و جستجو سے وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرتے رہیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…