بہاولنگر(این این آئی ) رمضان المبارک گزرتے ہی شہر اور گردونواح میں چینی کے نرخ 100 روپے کلو تک پہنچ گئے ہیں رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر 68 روپے کلو میں فروخت ہونیوالی چینی اب تقریباً نایاب ہونا شروع ہوگئی ہے حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں کو فراہم کیا جانیوالا کوٹہ بھی
بند کردیا گیا ہے جس پر چینی کے نرخ ایک بار پھر 100 روپے کلو تک جا پہنچے ہیں اور تھوک مارکیٹ میں چینی کی بوری 9600 روپے تک جا پہنچی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی سپلائی کی نگرانی نہ کی گئی تو آنیوالے دنوں میں چینی 110 روپے کلو تک ہونے کے امکانات ہیں۔