منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ، اعلان کر دیا گیا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات پہلے جبکہ بار نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بعد میں ہونگے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام 7 وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا ہے کہ اس سال فرسٹ ائیر اور نویں سمیت کسی بھی کلاس کو گزشتہ سال کی طرح بغیر امتحان لئے

پروموٹ نہیں کیا جائے گا تاہم اس بار امتحانوں کی ترتیب میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کی روشنی میں کلاس دہم اور سیکنڈ ایئر کے سٹوڈنٹس نے چونکہ آگے کالجز یا یونیورسٹیز میں داخلہ لینا ہوتا ہے، اس لئے ان کے پیپر پہلے لئے جائیں گے جبکہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہونگے امتحانات کے حتمی تواریخ درج ذیل ہیں۔میٹرک کلاس 19 جون،بارہویں جماعت 6 جولائی،نویں جماعت 20 جولائی، گیارہویں جماعت 5اگست ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے، پریکٹیکلز کے 50 فیصد مارکس تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے جبکہ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سیکنڈ کی تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالے سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کا کوئی سٹوڈنٹ جتنے مارکس پارٹ سیکنڈ میں حاصل کرے گا ،اتنے ہی مارکس اس کو پارٹ فرسٹ میں دے دیئے جائیں گے تاہم رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے وہ سٹوڈنٹس جن کا گزشتہ سال پارٹ فرسٹ کا امتحان نہیں ہوا تھا ان کو پارٹ فرسٹ میں 3 فیصد اضافی مارکس دینے کی تجویز پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…