پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا۔ فیڈرل) مقصود خٹک نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں نئے بجٹ میں تمام وفاقی ملازمین بشمول ٹیکنیکل سٹاف، کلاس فورملازمین، اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم 50فیصد اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے۔اسکے علاوہ 8 نکاتی ڈیمانڈز میں

انہوں نے تمام ایڈیاک ریلیف ضم کرکے سکیل ریوائز کرنے،ٹائم سکیل پروموشن، ہاؤس رینٹ سیلینگ 2008ء کی بجائے موجودہ تنخواہ کے حساب سے عائد کرکے اس میں 50فیصد اضافہ، یوٹیلٹی الاؤنس، گریڈز اور تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ، 25 سال سروس پورا ہونے پر بنیادی تنخواہ کو منجمد نہ کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔خط میں وزیر اعظم پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کمرتوڑ مہنگائی نے سرکاری ملازمین سے جینے کا چھین لیا ہے اور گزشتہ سال بجٹ میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو صرف صبر کرنے کی تلقین کی گئی تھی اور تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔جبکہ اس وقت موجودہ کم تنخواہ میں کرایہ داری کا نظام، بچوں کی تعلیم کا خرچہ، علاج معالجہ اور یوٹیلٹی اخراجات پورا کرنا ان کے کیلئے مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے اور وہ سفید پوشی میں بمشکل جی رہے ہیں لہذا اس بجٹ میں حکومت ان پر خصوصی شفقت اور نظر کرم کریاور سرکاری ملازمین کے 8 نکات پر مشتمل جائز حقوق اور ڈیمانڈز کو پورا کیا جائے تاکہ وہ سکون کی زندگی بسر کر سکے۔ مذکورہ خط کی ایک ایک کاپی وفاقی وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…