اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب غلام سرور، شہزاد اکبر فوری طور پر عہدوں سے مستعفی ہوں
بدعنوانی خاتمے کے دعویدار عمران خان’’ بڑھتی بدعنوانی ‘‘کے سہولت کار نکلے ، قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے حساب لینے کے وقت،کسی کو نہیں چھوڑوں گا ‘‘ اعلان کرنے والا حکمران کہاں سو گیا ہے۔ انہوںنے سوال کیاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر میگا اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے، رنگ روڈ اسکینڈل موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور چارج شیٹ کا اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ زلفی بخاری کے مستعفی ہونے سے اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات درست ثابت ہوئے،صرف وزراء کو قربانی کا بکرا بنانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،وزیراعظم پارلیمنٹ کے لئے لاپتہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر فوج کے ساتھ ہونے کے بیانات دیکر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نااہل حکومت بساکھیوں پر کھڑی ہے جو جلد اپنے ہی بوجھ سے گرنے والی ہے۔