سیالکوٹ ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ،ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی تھی ، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔تفصیلا ت کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سیالکوٹ میں منشا اللہ بٹ کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آئے روز نت نئے سکینڈل آتے ہیں ،غزہ میں ظلم و بربریت کا
بازار گرم ہے لیکن کوئی روکنے والا نہیں۔اس سے قبل شہبا زشریفڈسکہ میں ن لیگ کی ایم پی اے نوشین افتخار کے گھر پہنچے اور تمام اہلخانہ سے ملاقات کی ،شہباز شریف نے نوشین افتخار سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔شہباز شریف نے نوشین افتخار کو ضمنی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے پر شاباش دی۔شہباز شریف نے ڈسکہ کے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔