کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں تیز چلنے والی تیز آندھی اور میں بارش کے باعث تقریباً 500 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے کراچی کے بڑے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہر میں پڑنے والی سخت گرمی کے بعد اچانک
موسم نے کروٹ لی اور گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو شہر کا درجہ حرارت گرگیا لیکن ساتھ ہی بجلی کی فراہمی کئی علاقوں میں معطل ہو گئی۔نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی اور کورنگی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اور سائٹ کے علاقوں سے بھی بجلی غائب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔کراچی میں چلنے والی تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں تقریباً 500 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔