لاہور(این این آئی) ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی مائرہ ذوالفقارکے قتل کے واقعہ کے مزید حقائق سامنے آگئے،مقتولہ کی دوست اقرا ہمدانی کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق نشہ کرکے سو رہی تھی نہیں پتہ مائرہ کو کب قتل کیا گیا ۔ اقرا ہمدانی کا کہنا ہے کہ مائرہ کے
قتل کا صبح پتہ چلاتوپولیس کواطلاع دی،مائرہ ،سجل اور میں واقعہ کی شام اکٹھے تھے۔مجھے مائرہ کے قتل کا پتہ صبح چلا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔واضح رہے کہ مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ عبوری ضمانت کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے مائرہ کو قتل نہیں کیا جس وقت قتل ہوا اپنے گھر میں سو رہا تھا،مائرہ سے دوستی تھی لیکن پھر لڑائی ہو گئی تھی،مائرہ کی ظاہر جدون سے دوستی ہوگئی تھی ،مائرہ کی کوشش تھی کہ مجھ پر اغوا ء کا مقدمہ درج ہو،میں نے مائرہ کو اغوا ء کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔اے ایس پی ڈیفنس سدرہ خان نے میرا موقف سن کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔