پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’رنگ روڈ منصوبے سے ذلفی کے ننھیال کو فائدہ پہنچتا ہے ذلفی بخاری کا اس سے تعلق نہیں‘‘‎

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک/ این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور ترین لوگ قانون سے مبرا نہیں ہیں،حکومتی اہلکاروں کو بھی احتساب کا خوف ہونا چاہئے ،راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کی ابتدائی رپورٹ میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا،وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو

تحقیقات ہوں گی ، جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا ک رنگ روڈ منصوبے کی سڑک سے ذلفی بخاری کے ننھیال کو فائدہ ضرور پہنچتا ہے لیکن ذلفی بخاری کا اس سے کوئی تعلق نہیں، رنگ روڈ منصوبے کی انکوائری سے ملک کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی وزیر یا مشیر کا نام سامنے نہیں آیا، ذلفی بخاری نے تحقیقات کی تکمیل تک استعفیٰ دےدیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری کی ابتدائی رپورٹ میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا، وزیر اعظم کی احتساب سے متعلق پالیسی واضح ہے، جس پر بھی الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی ، جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا۔انہوں نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے تاہم مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ رنگ روڈ معاملے میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ کو 23 کلومیٹر تک بڑھایا گیا اس فیصلے سے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی زمین کی خریداری کی مد میں دینے پڑے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا گیا ہے تحقیقات کریں، کمشنر راولپنڈی کو کہا گیا کہ معاملے کو دیکھیں،کمشنر نے ابتداء تحقیقات میں ان اطلاعات کی تصدیق کی ان کی ابتداء رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں،اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں یا کابینہ کے رکن افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے،الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔ ‎



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…