پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمعہ کو ملک بھر میں یوم فلسطین بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کو یوم فلسطین بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطین کے معاملہ پر کوی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کی تنظیم ہے ،پاکستان او آئی سی کے تمام فیصلوں پر اس کے

ساتھ کھڑا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،فلسطین پر جو ظلم کیا جارہا اْس کے خلاف اکیس مئی کو ملک بھر میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔اس وقت عالم اسلام میں پاکستان کی عوام نے جس طرح فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے فلسطین کے مسئلہ بات کی۔حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو این او جارہے ہیں جہاں پر وہ امت مسلمہ کی بھرپورنمائندگی کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے،مسجد اقصی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔انہوں نے بتایاکہ فلسطین کے سفیر سے ملا قات کر کے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔آو آئی سی جو طے کرے گی پاکستان ان فیصلوں کے ساتھ کھڑا ہو گا ،اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کی تنظیم ہے ،کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کی خارجہ ممالک پر اعتراض نہیں کرتا۔انہوں نے بتایاکہ فلسطین کے ایشو پر پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…