بہاولنگر (این این آئی )برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے ۔قیمت 410 سے بڑھکر 430 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔برائیلر مرغی کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری،24 گھنٹوں کے دوران 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے مرغی کے
گوشت کی قیمت 410 سے بڑھکر 430 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔عوام اب مرغی کے گوشت کو دیکھ سکتی ہے خرید نہیں سکتی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مافیاز کے سامنے مکمل بے بس ہوچکی ہے۔عوام کو ریلیف دینے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔