منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آپ فائل لے جائیں اور کسی اور سے مقدمے کا فیصلہ کروا لیں ٹھیک ہے عدالت مجھے نہیں سننا چاہتی تو ۔۔چیف جسٹس گلزار احمد اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پختونخواہ محکمہ تعلیم کیس میں کے پی حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی جبکہ چیف جسٹس گلزار احمد اور وکیل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، خیبرپختونخواہ حکومت کی اپیل منظور ہونے کے

باوجود وکیل اونچی آواز میں دلائل دیتا رہا۔منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبر پختونخواہ محکمہ تعلیم کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ فائل لے جائیں کسی سے مقدمے کا فیصلہ کروا لیں جس پر وکیل نے کہا کہ ٹھیک ہے عدالت مجھے نہیں سننا چاہتی تو نہ سنے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ عدالت نے آپ کو سن لیا ہے، عدالت آپ کو مزید کتنا سنے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے گزارش کر لی ہے اب مزید نہیں سنیں گے۔محمد شمیم کو استاد کی آسامی کیلئے کے پی محکمہ تعلیم نے نااہل قرار دیا تھا، فیصلے کیخلاف رجوع کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے امیدوار کے حق میں فیصلہ سنایا تھا،کے پی حکومت نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…