پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس اورگوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ،خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے مئی کے مہینے کے لئے سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سیلز ٹیکس آن سروسز کے ادائیگی
کیلئے آخری تاریخ 15 مئی سے بڑھا کر 21 مئی کر دی گئی ہے،سیلز ٹیکس کے گوشوارے 18 مئی کے بجائے اب 25 مئی تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،سیلز ٹیکس آن سروسز کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے عوام آسانی کے لیے کیا گیاہے۔