منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اب خواتین لپ سٹک کی جگہ کیا استعمال کرینگی؟نئی چیز ایجاد

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )میک میں اگر لپ سٹک کا استعمال نہ ہو تو میک ادھورا رہ جاتا ہے لیکن اب لپ سٹک کی جگہ ایسی نئی چیز ایجاد کر لی گئی جسے لپ سٹک کا تیز رفتار متبادل کہا جا رہا ہے جسے لِپ کارڈ کا نام دیا گیا ہے اسے نوجوان ڈیزائنر یورو زینگ نے تیار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں سینکڑوں برس قبل خواتین اسی

طرح کے رنگین کاغذ کو ہونٹوں پر پھیر کر اسے بطور لِپ سٹک استعمال کیا کرتی تھی اور یہ ایجاد بھی اس سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔جدید عہد کی لِپ سٹک 1915 میں موریس لیوائی نے بنائی تھی جس میں اب تک جدتوں اور نئے رنگوں کو شامل کیا جاتا رہا ہے لیکن چین میں سینکڑوں برس قبل یانزی نامی لپ سٹک استعمال ہوتی تھی جس میں ایک کاغذ پر مومی رنگ لگایا جاتا تھا۔ خواتین اس پر ہونٹ رکھ کر دباو ڈالتی تھیں اور ان کے ہونٹوں پر روغن اتر کر انہیں رنگدار بنا دیا کرتا تھا۔ یوروزینگ نے اسی طرز پر ایک سخت کارڈ ہولڈر میں لپ سٹک کارڈ رکھا جسے ضرورت کے وقت باہر نکالا جاسکتا ہے۔ اسے بٹوے نما کارڈ سے باہر نکال کر ہونٹوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یورو کے مطابق چینی ایجاد آج کے تیزرفتار دور میں کام آسکتی ہے۔ اسے باآسانی جیب میں رکھا جاسکتا ہے اور دفتر، گھر یا سفر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس ایجاد کو دنیا میں پراڈکٹ ڈیزائننگ کے مقابلے اے ڈیزائن ایوارڈز میں اول انعام دیا گیا ہے۔ میک میں اگر لپ سٹک کا استعمال نہ ہو تو میک ادھورا رہ جاتا ہے لیکن اب لپ سٹک کی جگہ ایسی نئی چیز ایجاد کر لی گئی جسے لپ سٹک کا تیز رفتار متبادل کہا جا رہا ہے جسے لِپ کارڈ کا نام دیا گیا ہے اسے نوجوان ڈیزائنر یورو زینگ نے تیار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…