ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

یہ وظیفہ کریں اور اللہ پاک سے یقین کیساتھ دعا مانگیں،انشاء اللہ ہر جائز حاجت پوری ہو گی

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تمام پریشانیوں کے حل کا وظیفہ ، یہ عمل بہت مجرب ہے اس کے پڑھنے سے بلائے دور ہوتی ہے بلکہ حاجات بھی پوری ہوتی ہے اور ساتھ میں اللہ تعالی کی محبت اور شفقت بھی نصیب ہوتی ہے۔عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی مہینے کا نیا چاند دیکھنے کے پہلے جمعے سے مستقل سات دن تک کرنا ہے

یہ بہت ہی مختصر سا عمل ہے اس کے لیے آپ دن یا رات میں ایک وقت اور ایک جگہ مقرر کر لے اور پابندی کے ساتھ اللہ کے ان ناموں کا وظیفہ پڑھیں۔اس عمل سے انشاءاللہ آپ کی زندگی کی تمام پریشانیاں دور ہو جائے گی اور آپ کی حاجات بھی پوری ہو گیجمعہ کے دن اللہ کے دو نام یا اللہ ، یا ھو آپ نے ایک ہزار مربتہ پڑھنے ہیں اور ہفتے کے دن یا رحمن اور یا رحیم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اتوار کے دن یا واحد اور یا احد ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پیر کے دن یاصمد اور یاوتر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔منگل کے دن یاحی یاقیوم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں بدھ کے دن یا حنان اور یامنان ایک ہزار مرتبہ پڑھیں جمعرات کے دن یاذالجلال والاکرام ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اس کے بعد جمعہ کے دن یہ دعا کریں اے اللہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں ان عظیم اور مبارک ناموں کے واسطے سے کہ آپ رحمت بھیجے حضرت محمدٌ اور آپٌ کی آل پر اور مجھے شامل کرلے اپنے نیک بندوں میں اور مجھے یقین ی دولت نصیب فرما اور مصیبتوں اور آخرت کے عذاب سے بچا۔ عائشہ رضی اللہ عنھاسے روایت ہے وہ کہتی ہیں :اے اللہ !میں تجھے اللہ کے نام سے پکارتی ہوں ، رحمٰن کے نام سے پکارتی ہوں ، براور رحیم کے نام سے پکارتی ہوں تیرے تمام اسماء حسنٰی کے ساتھ پکارتی ہوں۔جو مجھے معلوم ہوں اور جو معلوم نہ ہوں سارے گناھوں کی مغفرت

فرمادے اور مجھ پر رحم فرما ،تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا،وہ اسم اعظم انہی اسماء میں ہے جس کے ساتھ تو نے دعا کی ،عائشہ رضی اللہ عنھا سے مرفوعا روایت ہے کہ جب بندہ کہتا ہے یا رب ،یارب تو اللہ فرماتا ہے لبیک مرے بندے مانگ،ملے گا ۔ابو امامہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اسم اعظم تین سورتوں میں

ہے :سورۃ بقرہ ،سورۃ آل عمران او رطہٰ۔ قاسم کہتے ہیں :جب میں نے ان سورتوں میں تلاش کیا تو وہ الحیُ القیوم ہے۔سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : مچھلی والے یونس علیہ السلام کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی یہ ہے: الہی !تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو پاک ہے ،بے شک میں ظالموں میں سے ہو گیا جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کوئی بھی چیز مانگے گا او اللہ تعالی اس کی دعا قبول فرمائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…