مسجد کا امام نماز عید ادا کرنے کے بعد انتقال کر گیا

16  مئی‬‮  2021

اسلام آبا (مانیٹرنگ ڈیسک) امام مسجد نماز عید کی ادائیگی کے بعد انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصر میں عیدالفطر کا خوشیوں والا دن کئی افراد کیلئے سوگ کا دن بن گیا۔ مصری میڈیا کے مطابق عیدالفطر کے روز مسجد میں نماز عید کی ادائیگی اور خطبہ عید دینے کے بعد امام مسجد دنیا سے رخصت ہوگیا۔ امام مسجد عید الفطر کے اجتماع کے بعد گھر پہنچتے ہی بے ہوش ہوگیا۔

اس موقع پر اہل خانہ امام مسجد کو فوری ہسپتال لے کر پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ امام کا انتقال ہو چکا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مصری عوام رنجیدہ ہوگئی اور امام مسجد کے اہل خانہ سے رنج و غم کا اظہار کیا۔دوسری جانب سعودی عرب، خلیجی ممالک اور امریکا سمیت یورپ میں عیدالفطر13مئی کو منائی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔ شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد عرب ممالک میں عید الفطر منائی گئی۔فلسطین میں بھی عید الفطر منائی گئی تاہم اسرائیلی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطینیوں کیلئے عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ، اسرائیلی فورسز کی بمباری کے باعث اب تک 17 بچوں اور خواتین سمیت 56 افراد شہید ہوچکے ہیں۔امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی عیدالفطر منائی گئی بھارت میں عید جمعہ کو منائی گئی۔کورونا کے پیش نظر زیادہ تر مشرق وسطی کے ممالک میں نماز

عید کے اجتماعات محدود رکھے گئے اور لوگوں میں روایتی جوش و جذبہ نہیں دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ترکی میں لاک ڈائون نافذ ہے اور نماز عید کے اجتماعات محدود رکھے گئے۔آبادی کے لحاظ سے مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں بھی سخت پابندیوں کے ساتھ 13

مئی کو عید منائی گئی ،ملائیشیا میں بھی جمعرات کو عید کا پہلا دن تھا اور عید اگلے روز منائی گئی مشرق وسطی کے ممالک کے علاوہ امریکا میں بھی مسلمانوں نے 13 مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کی اور عید کے موقع پر امریکی حکومت نے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔بعض لاطینی امریکا کے ممالک نے بھی سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر منائی جبکہ یورپ میں برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی 13 مئی

کو عید الفطر کا پہلا دن تھا۔روس میں بھی 13 مئی کو مسلمانوں نے کورونا ایس پی اوز کے تحت نماز عید ادا کی ،براعظم افریقہ کے بعض ممالک میں بھی 13 مئی کو عید کا پہلا دن منایا۔حیران کن طور پر پڑوسی ملک بھارت کی ریاست کیرالہ میں بھی مسلمانوں نے 13 مئی کو عید منائی ،عید کے موقع پر کیرالہ اور کشمیر میں وبا کے باعث سخت پابندیوں کا نفاذ کیا گیا کیونکہ بھارت پہلے ہی بدترین دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے اور کئی ریاستوں میں 2 ہفتوں سے پابندیاں نافذ ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…