جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ سعودی مفتی اعظم نے بتا دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،لاہور، نیو یارک  (اے پی پی، این این آئی ،آن لائن)سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کبار علماکونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے روزے کے دوران کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کا شرعی حکم واضح کیا ہے۔شیخ عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ روزے کے

دوران کورونا ویکسین لینا جائز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ویکسین کا شمار کھانے پینے میں نہیں ہوتا، یہ پٹھوں کے ذریعے جسم میں منتقل ہوتی ہے لہذا اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،  دوسری جانب کورنا ویکسین کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی،پی آئی اے نے کوروناویکسین لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کر دیں۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777طیارے کے ذریعے چین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 لاکھ ویکسین وائلز پاکستان لائی جائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے احکامات جاری کردیئے ۔ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ اور ہیلتھ سروسز نے پی آئی اے سے درخواست کی تھی ۔دریں اثنا دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور 21 لاکھ 84 ہزار 126 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 25 ہزار سے

زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 39 ہزار517 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار885 اور

ایک کروڑ7 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 237 اور90 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔روس میں 37 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی

تعداد 71 ہزار 76 ہے۔برطانیہ میں 37 لاکھ 15 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں31 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 74 ہزار456 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسپین میں 27 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اور57 ہزار291 اموات

ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 25 لاکھ1 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 86 ہزار889 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ49 ہزار839 افراد متاثر اور 25 ہزار476ہلاک ہو چکے ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…