سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر ، ڈبلیو ایچ او نے انتباہ کردیا

19  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈبلیو ایچ او کے یورپ میں متعین سینئر عہدیدار ڈاکٹر ہانس کلوگ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال موسم سرما میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر آ سکتی ہے اور موسمی فلو اور خسرے کے ساتھ مل کر بہت بڑا نقصان کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ہانس کلوگ نے کہا کہ برطانیہ، اٹلی اور سپین جیسے ممالک جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے انہیں چاہئے کہ وہ محتاط طریقوں سے لاک ڈائون میں نرمی اور سماجی فاصلے کے اقدامات کو ختم یا کم کرنے کے نقصانات پر تحقیق کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ممالک جہاں یہ وبا نہیں آئی انہیں چاہئے کہ وہ پیشگی تیاری کر لیں، ان ممالک میں مشرقی یورپ اور افریقہ کے کچھ ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ لاک ڈائون ختم ہو چکا ہے لیکن یاد رکھیں کچھ تبدیل نہیں ہوا، بیماری کی مکمل روک تھام کیلئے ابھی اقدامات ہونا باقی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او عہدیدار کے بیان کے بعد یورپی کمیشن کے ترجمان استیفان ڈی کرس میکر نے یورپی یونین کی رکن ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ دوسری لہر آنے سے قبل اپنے اقدامات کرلیں۔ کئی ممالک ویکسین کی تیاری کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس میں کئی سال لگ سکتے ہیں بشرطیکہ کوششیں کامیاب ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…