منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

عمران خان کے بے شمار یوٹرن ،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےآرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل کی حمایت کر کے یوٹرن لے کر حساب برابرکر دیا،

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کو آج پندرہ ماہ ہو چکے ہیں‘ اس دوران عمران خان نے بے شمار یوٹرن لیے‘ اپوزیشن ان یوٹرنز پر ان کی مذمت بھی کرتی تھی اوران پر طنز بھی‘ یہ لوگ انہیں یوٹرن خان تک کہتے تھے لیکن آج اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے اپنے اصولی موقف پر یوٹرن لے کر حساب برابر کر دیا‘

انہوں نے آج ثابت کر دیا عمران خان ٹھیک کہتے تھے یوٹرن بڑے لیڈروں کی نشانی ہوتے ہیں‘ آپ کو یاد ہو گا آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بلاول بھٹو نے دو دسمبر2019ء کو پمزمیں کیا کہا تھا اور خواجہ محمد آصف نے نو دسمبر 2019ء کو قومی اسمبلی میں کیا کہا تھا (ساٹس) آج دونوں لیڈروں اور دونوں جماعتوں نے یوٹرن لیتے ہوئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل کی حمایت کر دی جس کے ساتھ ہی فیصل واوڈا‘ فواد چودھری اور شیخ رشید کی پیشن گوئیاں سچ ثابت ہو گئیں (ساٹس‘ یہ لیٹ کر/ یہ خود گریں گے/ یہ قومی مفاد میں) بہرحال اچھی بات ہے یوٹرن اچھے ہوتے ہیں اور آج کے بعد کم از کم اپوزیشن حکومت کو یہ طعنہ نہیں دے گی‘ ووٹ کو عزت دو کا ایشو بھی آج نبٹ گیا اور ن لیگ کی نظریاتی سیاست کا باب بھی آج ختم ہو گیا اور ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے حقائق کو حقائق بھی مان لیا‘ ۔۔اس ترمیم کے بعد کیا اب سول اور ملٹری کی ڈیوائیڈ ختم ہو جائے گی‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ آج جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین تھی‘ ایران نے بدلے کے لیے 13 آپشنز پر غور شروع کر دیا‘ یہ تمام آپشنز پاکستان کے لیے بھی خطرناک ہوں گے‘ کیسے؟ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…