اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پاکستانیوں کے بیرون ملک ساڑھے پانچ ارب ڈالرکے بینک اکاؤنٹس میں سے کتنے ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جا سکی؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کوبتایا گیا ہے کہ ایف بی آرکوگذشتہ سال موصول ہونے والی پاکستانیوں کے بیرون ملک ساڑھے پانچ ارب ڈالرکے بینک اکاؤنٹس میں سے صرف ایک ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جا سکی ہے جبکہ کمیٹی نے ایف بی آرکی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کی پانچ شرائط پرعملدرآمد نہ ہونے پربھی مکمل پیش رفت آئندہ اجلاس میں طلب کرلی۔

جمعرات کو رکن اسمبلی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر نے بیرون ملک تین سوپچیس بڑے بینک اکاونٹس کیخلاف کارروائی کیلئے منتخب کیا تاہم ان میں سے ایک سونوے افراد نے ٹیکس ایمینسٹی اسکیمیوں سے فائدہ اٹھا لیا جس میں بانوے ارب روپے کا کالا دھن سفید کرلیا گیا،ایف بی ار نے ایک سوپندرہ کیسز پرنوٹس جاری کیے انیس افراد کا پتہ درست نہیں تھا کل چار ارب روپے کا ٹیکس نوٹس دیا گیا جبکہ ایک ارب روپے ٹیکس میں موصول ہوئے زیادہ طور کیس میں اپیلیں دائر کردی گئی اسد عمر نے کہا کہ آٹھ سوارب   روپے کی ٹیکس چوری میں صرف ایک ارب روپے کی وصولی کی گئی۔کمیٹی نے ایف بی ار کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے او ای سی ڈی کے اس سال موصول ہونے والے ڈیٹا پرزیادہ بہترکاروائی کی ہدایت کی کمیٹی کوبتایا گیا کہ ایف بی آرکو رواں سال تیس ستمبر کوپنتالیس ممالک سیپاکستانیوں کی جائیدادوں کا ڈیٹا موصول ہوا ہے تاہم ابھی سسٹم کی مشکلات کے باعث ڈیٹا کا معائنہ نہیں کیا جا سکا وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر بریفنگ دی انھوں نے کہا کہ پاکستان نیستائیس نکات میں سے پانچ مکمل طور پرسترہ جزوی طورپرجبکہ پانچ پرابھی مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔انھوں نے کہا کہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ تعینات کردئیے گئے ہیں آئی ایم ایف, عالمی بینک ایشیائی ترقیاتی بینک اوردیگر دوست ممالک بھی  رہ جانے والے نکات حاصل کرنے میں معاونت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جنوری میں فیٹف کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا جس پر فروری میں فیصلہ کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…