ٹیکسلا (آن لائن) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سلیم منظور کی داد رسی کے لئے آئی خاتون سے بدکاری کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایچ او خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کی رہائی شہلا نامی ایک غریب خاتون تھانہ ٹیکسلا میں رپورٹ درج کرانے گئی تو ایس ایچ او سلیم منظور نے اسے اپنے کمرے میں بلالیا۔ اور مذکورہ خاتون سے بدکاری کی کوشش کی تاہم خاتون نے سلیم منظور سے بمشکل
اپنی جان چھڑائی خاتون سے بدکاری کی کوشش کرنے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر آئی تو ایس ایچ او خاتون کے گھر پہنچ گیا اور اسے اپنا منہ بند رکھنے کا کہا اور دھمکی دی کہ وہ اسے اور اس کے بچوں کو جان سے مار دے گا۔ مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایس ایچ او کے بندے اس کے گھر کے ارد گرد چکر لگاتے رہتے ہیں آئی جی پنجاب سے گذارش ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔