جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ڈراپ کئے جانے کا امکان

datetime 3  جولائی  2019 |

لندن(آن لائن) قومی ٹیم جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے میدان میں اترے گی گرین شرٹس کے لیے بری خبر یہ ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤ لر وہاب ریاض بنگلہ دیش کے خلاف اس اہم میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان کی جگہ حسن علی یا محمد حسنین کو موقع دیا جانے کا امکان ہے۔ ادھر ٹیم مینجمنٹ کو قومی ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ کی فارم کے حوالے سے بھی تشویش ہے جو اہم مواقع پر پارٹ ٹائم باؤ لر ز کے ہاتھوں آؤ ٹ ہورہے ہیں اور وہ ذمہ

داری لینے سے گریزاں ہیں جو38سالہ کھلاڑی کو لینی چاہیئے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ان کی جگہ شعیب ملک یا آصف علی وہ میچکھیل سکتے ہیں،شعیب ملک کی رواں ورلڈ کپ میں فارم انتہائی ناقص ہے جب کہ وہ زیادہ باؤ لنگ بھی نہیں کررہے ہیں جس کے باعث آصف علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے،حارث سہیل کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں چھٹے باؤ لر کی ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں جب کہ آصف علی اپنی پاور ہٹنگ کے باعث قومی ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…