اسلام آباد (این این آئی)مختلف ممالک کے سفارتخانوں کا ملک میں شراب کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران آٹھ ممالک کے کنٹینرز پکڑ کر ضبط کئے گئے، ذرائع کے مطابق سفارتخانوں کو اگر شراب منگوانی ہوتی ہے تو اس کے لئے باقعدہ طور پر دفترخارجہ سے اجازت طلب کرنا ضروری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ کنٹینرز جن سے شراب برآمد ہوئی انکو شک کی بنیاد پر کراچی میں کسٹمز حکام نے روکا،روکے جانے کے بعد حکام نے دفترخارجہ
کو کنٹینرز کھولنے کے لئے لکھا۔ ذرائع نے بتایاکہ دفترخارجہ نے آگے متعلقہ سفارتخانے کو کنٹینرکھولے جانے سے متعلق آگاہ کیا جس پر سفارتخانے، دفترخارجہ حکام اور کسٹم حکام کی موجودگی میں کنٹینر کھولا گیا،برآمد شراب کی پاکستان میں ویلیو تقریباً پندرہ سے بیس کڑوڑ روپے ہے،ان کنٹینرز کو فوڈ آئٹم کہ کر پاکستان میں شپ کرایا گیا،آٹھ ممالک میں سے سات کے کنٹینرز کھولے گئے ہیں،ان ممالک میں ساؤتھ افریقا، نارتھرن سائپرس، بوسنیا، سیریا، لبنان اور انڈونیشیا شامل ہے۔