جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالیشان ہوٹل یا پھر۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کے دوران کہاں ٹھہریں گے؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی، دورے کے دوران وزیراعظم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون

خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے۔ نعیم الحق کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔وزیراعظم کی بھرپور کوشش ہوگی کہ دورے پر کم سے کم اخراجات آئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 52 کروڑ سے کم کرکے35 کروڑکر دیا ہے۔ حکومت کواقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ جلد ملک میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرعملدرآمد شروع ہو رہا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ اگلے ہفتے قطرکے سربراہ پاکستان آ رہے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیرشروع ہوچکی ہے۔ حکومت کی کوشش ہوگی کہ غریب شہریوں کوگھرکی فراہمی ہو۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجرا شروع کردیا ہے۔ ہیلتھ کارڈ سے ساڑھے7 لاکھ روپے سالانہ علاج کی سہولت ملے گی۔ معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 29 جون تک پاس کروا لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…