جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری دیدی،موبائل فون کارڈ پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی سفارش

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گریڈ ایک سے 16کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد جبکہ گریڈ 17سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ قابل ٹیکس آمدنی کی شرح 10لاکھ روپے تک بڑھانے کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے زیرو ٹیکس کی سہولت برقرار رکھنے سابقہ قبائلی علاقوں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے اور موبائل فون کارڈ پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

بدھ کے روز فنانس بل 2019 کی شقوں اور اراکین سینیٹ کی تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کرنے کے حوالے سے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرفاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈنینس2001 کی مختلف شقوں کے علاوہ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز کلثوم پروین، مولا بخش چانڈیو، عثمان کاکڑ، سردار شفیق ترین، گل بشریٰ، عابدہ عظیم، پروفیسر مہر تاج روغانی،تاج محمد آفریدی، محمد ایوب، محمد طلحہ محمود، سراج الحق، چوہدری تنویر خان، غوث محمد نیازی اور مرزا محمد آفریدی کی فنانس بل2019 کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایشن کے نمائندوں،پاکستان کاٹن لومز ایسوسی ایشن، شپ بریکر، فرٹیلائیزر، ٹمبر ایسوسی ایشن، ووڈ پروڈکٹس اور آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی کمیٹی اجلاس میں فنانس بل2019 کے حوالے سے تجاویز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کونسل آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن زبیر موتی والا نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں ریفنڈ کبھی وقت پر ادا نہیں کیے گئے۔200 ارب کے ریفنڈ حکومت نے ہمیں ادا کرنے ہیں۔ بچوں کا فیربک 95 فیصد بیرون ممالک سے امپورٹ کیا جاتا ہے۔

اسمگلنگ کی بھر مار ہے اداے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف اقسام کے16 ٹیکسز ادا کرنا پڑتے ہیں اورہم پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے جو پہلے نہیں تھا۔ اجلاس میں کاٹن پاور لومز کے نمائندے عبدالحق نے کہا کہ جب سے سیلز ٹیکس لگایا ہے بہت سے مسائل سامنے آئے ہیں ملک میں کاٹن کی پیدا وار کم ہو گئی ہے 14 ملین گانٹھوں سے یہ ملک 10 ملین گانٹھوں پر آگیا ہے اگر یہی حال رہا تو صنعت4 سال میں تباہ ہو جائے گی انہوں نے کہاکہ 10 فیصد

ایڈوانس ٹیکس اور17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا صنعت کو تباہ کرنے کے برابر ہے۔ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ معلوم ہے کہ ٹیکس ریفنڈنگ بنیادی مسئلہ ہے۔اب ریفنڈنگ ایکسپورٹ کے موقع پر ہو گی اور اسمگلنگ کو بھی بھر پور روکنے کی کوشش کی جائے گی کمیٹی نے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت برقرار رکھنے کی سفارش کر دی کمیٹی نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی فاٹا میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنے کی تجویز کو بھی منظور کر لیاچیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ

پنجاب سے 38 ملز فاٹا میں منتقل ہو چکی ہیں اور مزدور بھی پنجاب سے لائے گے ہیں اجلاس کو شپ بریکر کے نمائندوں نے بتایا کہ ٹیکسز کی وجہ سے کاروبار کا مجموعی حجم 17 ارب روپے سے کم ہوکر 4 ارب ہوگیا ہے جہاز کے 70 فیصد وزن پر ٹیکس ادا کرتے تھے جبکہ موجود بجٹ میں 100 فیصد وزن پر ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم انکم ٹیکس 4.5 فیصد ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر صنعتیں 1 فیصد انکم ٹیکس ادا کر رہی ہیں جس پر قائمہ کمیٹی نے جہاز کے 85 فیصد وزن پر

ٹیکس ادا کرنے اور انکم ٹیکس 2فیصد کرنے کی سفارش کی ہے اجلاس کو ٹمبر اور گڈز کے نمائندوں نے اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ ٹمبر ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوکانی نے بتایا کہ امریکہ کی ایک تنظیم کے مطابق پاکستان میں 1.9 فیصد جنگلات ہیں جبکہ پاکستان کے ادارے 4.5 فیصد جنگلات کا کہتے ہیں جو ملک کے رقبے کا 25 فیصد ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے درختوں کو بچانا چاہیے ٹمبر کیلئے انفراسٹرکچر بھی نہیں دیا گیا ہے بیرون ممالک سے ٹمبر ایمپورٹ کرنے پر

کسٹم ڈیوٹی نہیں ہونا چاہیے۔ سیلز ٹیکس17 فیصد اور ود ہولڈنگ ٹیکس6 فیصد کو3 فیصد کرنا چاہیے۔ کھاد ایسوسی ایشن کے چیئر مین شیخ ارشد نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں 5 ہزار ڈیلرز ہیں۔ہمارا ٹرن اوور ٹیکس 0.5 سے بڑھا کر 0.75 کر دیا گیا ہے اس کو کم کیا جائے ہم ایڈوانس ٹیکس بھی اد اکرتے ہیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس بروقت ریفنڈ بھی نہیں ہوتے اس کو الیکٹرانک سسٹم سے منسلک کیا جائے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوسرے سیشن میں اراکین سینیٹ کی فنانس بل 2019 کے حوالے سے

تجاویز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے تجویز دی کہ ربا کو جلد سے جلد ختم کیا جائے اور ملک میں اسلامی بنکنگ کو فروغ دیا جائے اور گورنمنٹ کے 30 فیصد قرضہ جات کو شریعہ کے مطابق لاگو کیا جائے۔کمیٹی نے ان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے فنانس بل میں شامل کر نے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر کلثوم پروین نے تجویز دی کہ ملک میں مہنگائی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ ناکافی ہے

جو ٹیکس سلیب مقرر کیا گیا ہے اس کو 10 لاکھ تک بڑھایا جائے۔ قائمہ کمیٹی نے گریڈ1 سے16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور17 اور اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز کو منظور کر لیا۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کو سینیٹر کلثوم پروین کی تجویز کے ساتھ کلب کرتے ہوئے منظور کیا اورقابل ٹیکس آمدنی کی حد 10 لاکھ کرنے کی تجویز کی منظوری بھی دی۔

سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ 50 ہزار روپے پر ٹیکس شروع کرنا ملازمین طبقے کو مارنے کے مترادف ہے۔جس قدر مہنگائی میں اضافہ اور ٹیکسز کی بھر مار ہو چکی ہے لوگوں میں جرائم کا رجحان بڑھے گا۔ افراط زر کی وجہ سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیوکی تمام فریز کیے گئے الاؤنسز کو بحال کرنے کی تجویز کو بھی کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سرکاری ملازمین اور پاکستان آرمڈ فورسز کے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس بھی موجودہ مارکیٹ کی ویلیو کے مطابق

مقرر کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا۔ سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی ضلع ڑوب میں کسٹم ہاؤس تعمیر کرنے اورضلع قلعہ سیف اللہ میں نیشنل بنک کی برانچ کو کھولنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا اور بلوچستان کے غریب کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے متعلق ایوان بالاء سے منظور ہونے والی متفقہ قرار داد جس میں قحط و خشک سالی کے دوران چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی تجویز تھی۔قائمہ کمیٹی نے 2 لاکھ تک قرضے حاصل کرنے والے کسانوں کے قرضے

معاف کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ بلوچستان میں گیس کے مختلف سلیب کے متعلق ایوان بالاء سے پاس ہونے والی متفقہ قرار داد کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ سردیوں میں منفی 15 تک درجہ حرارت گر جاتا ہے۔ لوگوں زندگی بچانے کیلئے گیس استعمال کرتے ہیں۔ حکومت غریب لوگوں کیلئے مختلف500 سلیب بنائے۔ سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی تجویز برائے این سی ایچ ڈی کے اساتذہ کی تنخواہ8 ہزار روپے سے بڑھا کر 17500 کرنے کی تجویز

کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ سینیٹر مہر تاج روغانی کی تجویز برائے چینی کی قیمت میں اضافے کو روکنے کیلئے حکومت شوگر کی ایکسورٹ کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ سینیٹر مہر تاج کی تجویز برائے کھانے کے تیل اور گھی پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود کی تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز کو ایف بی آر کو جائزہ لینے کیلئے ریفر کر دیا گیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے ڈیوڈینڈ آمدن پر ٹیکس ریٹ 15 کی بجائے10 فیصد کرنے کی تجویز دی جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔ سینیٹر سراج الحق کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز کو سینیٹر کلثوم پروین کی تجویز کے سات کلب کر دیا گیا۔ سولر سسٹم کے فروغ کیلئے کم سے کم سود اور 5 ارب روپے مختص کرنے کی سینیٹر سراج الحق کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا۔سینیٹر غوث محمد خان نیازی کی تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر 10 لاکھ آمدن پر ٹیکس اور ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز کو سینیٹر کلثوم پروین کی تجویز کے ساتھ کلب کر دیا گیا۔ عام صارفین کے فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کی تجویز کو بھی قائمہ کمیٹی نے منظور کر لیا۔کنڑول لائن پر تعینات آرمی آفیسر اور آفیشل کی سالانہ انکریمنٹ کی فراہمی کے متعلقہ سینیٹر غوث محمد خان نیازی کی تجویز کو منظور کیا گیا اور سینیٹر غوث محمد خان نیازی کی تجویز برائے میانیوالی سے مظفر گڑھ سٹرک کو دو رویہ کرنے کی تجویز کی بھی قائمہ کمیٹی نے منظوری دے دی۔کمیٹی کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز دلاور خان، محمد طلحہ محمود، امام الدین شوقین، محسن عزیز، انوار الحق کاکڑ، اورنگزیب خان، شیری رحمان، خانزادہ خان، غوث محمدخان نیازی، سردار محمد شفیق ترین، محمد عثمان خان کاکڑ، مرزا محمد آفریدی کے علاوہ وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت منصوبہ بندی،وزارت قانون اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…