بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب کا بجٹ جمعہ کو پیش کرنے کا فیصلہ،بجٹ میں کتنے ٹیکس اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیا جائے گا

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب کا آئندہ مالی سال 2019-20ء کا تقریباً2161ارب کے حجم کا بجٹ آج (جمعہ) کے روز پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کو وفاق سے قابل تقسیم محاصل سے 1494ارب روپے ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی آمدنی کا ہدف اضافے کے ساتھ 368ارب روپے رکھنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔قابل ٹیکس آمدنی کا حجم283 ارب روپے جبکہ غیر محاصل آمدنی کا حجم 85 ارب روپے ہو گا۔

کرنٹ کیپٹل آمدنی کا تخمینہ 33ارب روپے لگایا گیا ہے۔فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 27 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 160ارب روپے،بورڈ آف ریونیو کو 80ارب،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس وصولی کا ہدف 35.7ارب روپے دئیے جانے کی تجویز ہے۔اسی طرح آئندہ مالی سال محکمہ انرجی کو.8 6ارب روپے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو 0.7ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا جائے گا۔پنجاب کے آئندہ مالی سال -20 2o19کے بجٹ میں غیر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ85.47ارب روپے لگایا گیا ہے۔صوبے کا ترقیاتی بجٹ 320ارب روپے رکھنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔تعلیم اور صحت کے لئے فنڈز میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کو وسطی، شمالی او رجنوبی تقسیم کے تحت وسائل فراہم کرنے کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کی گئی ہے جبکہ حکومت نے بھی اپنے اراکین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…