بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

محمد عامر نے شاہد آفریدی کا تھپڑ کھانے کے بعدکس بات کا اعتراف کیا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا انکشاف

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ محمد عامر نے شاہد آفریدی کا تھپڑ کھانے کے بعد اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے سے قبل ہی

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کرپشن میں ملوث تھے۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد میں اور شاہد آفریدی عامر کے کمرے میں گئے، آفریدی نے مجھے کمرے سے باہر رکنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر کے بعد مجھے تھپڑ کی آواز سنائی دی جس پر میں کمرے میں گیا تو پتہ چلا کہ عامر نے آفریدی کواسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سب کچھ بتا دیا۔سابق آل راؤنڈر نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے سارے معاملے کو صحیح طرح سے نہیں سنبھالا جس پر آئی سی سی نے مداخلت کرتے ہوئے کیس خود حل کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک اور واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ کے دوران سلمان بٹ نے جان بوجھ کر کچھ گیندوں پر رنز نہیں بنائے اور بار بار کہنے کے باوجود ایک رن لے کر مجھے موقع نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بٹ کے اس عمل پر شک ہوا کہ وہ دانستہ طور پر ایسا کر رہا ہے، انہوں نے اپنے شکوک کا اظہار اس وقت ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے بھی کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…