بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہمیں قانون پر پابندی نہ کرنے کے لیے اکسایا جا رہا ہے، کون رکاوٹ ڈال رہا ہے؟ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کا حکومت کے فیصلے پر حمایت کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال(آن لائن )پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے وزن کی پابندی کے قانون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حکومت پورے ملک میں میں یکساں نظام نافذ کرے ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ سرمایہ دار اور اور محکمے کے کرپٹ افسران قانون پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ہمیں قانون پر پابندی نہ کرنے کے لیے اکسایا جا رہا ہے۔ مگر ہم ملک کی ترقی اور قانون پر عملدرآمد کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ جرمانے کے بجائے حکومت قانون پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کرے۔

ان خیالات کا اظہار ملک بھر کی ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندوں نے حسن ابدال میں منعقدہ ٹرانسپورٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسی یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کراچی کراچی کے چیئرمین شبر ملک تھے جبکہ اس موقع پر سینیٹر عباس آفریدی۔ڈی ایس پی ہائی وے پولیس سید ثاقب شاہ۔چئیر مین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ حاجی رفیق خان۔سئنیر نائب صدر زاکر حیات خان۔صدر مہریہ نصیریہ ٹرک ڈیمپر ایسوسی ایشن چوہدری شمشاد خان۔جنرل سیکرٹری ٹرک ویلفئیر ایسوسی ایشن جمیل عباسی۔خیبر گڈز ٹرانسپورٹ کے سرپرست اعلی سید علی خٹک۔ڈمپیر ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے نمائندگان۔حاجی رفاقت علی برہانی اور ہزارہ ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شبر ملک اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سے وزن کی پابندی کے قانون پر عمل در آمد خوش آئند بات ہے اور ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہیے اور اس قانون کا اطلاق پورے ملک پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہسرمایہ دار اور محکمہ کے کرپٹ افسران ان اس قانون پر عمل درآمد کے خلاف ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ ٹرانسپورٹروں کو استعمال کرکیاس قانون پر عملدرآمد سے روک سکیں لیکن ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد محب وطن شہری ہیں اور وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور قانون پر

عملدرآمد اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز ز از خود اس قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئے صرف اتنا وزن گاڑیوں میں ڈالیں گے جتنا قانون انکو اجازت دیتا ہے، مگر ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ نہ صرف پورے ملک کی شاہراؤں پر کانٹا سسٹم کا اطلاق کریں بلکہ وزن کے حوالے سے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو بھی حل کیا جائیتاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو اور ان کی تذلیل بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت جرمانوں کے بجائے قانون پر

عمل درآمد کو یقینی بنائے اور سرمایہ داروں اور مل مالکان کو کو پابند کرے کہ وہ مقررہ حد سے زیادہ وزن گاڑی میں لوڈ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ ریونیو یو دوہزار ارب روپے ے ٹرانسپورٹ کا شعبہ حکومت کو دیتا ہے مگر اس کے باوجود اس شعبے سے وابستہ افراد کو چور اور ڈاکو سمجھا جاتا ہے اور ان کی عزت نفس کو مجروع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی جرمانہ دینے کو تیار نہیں ہیں اگر مقررہ حد سے زیادہ وزن گاڑی میں موجود ہے تو

اس وزن کو اتار کر ضبط کر لیا جائے تاکہ آئندہ سر مایہ دار گاڑی والوں کو زائدوزن لے کے جانے کے لئے مجبور نہ کر سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ہی ہائی وے پولیس سید ثاقب شاہ نے کہا کہ حکومت اور دیگر تمام متعلقہ اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی شاہراؤں کو بچانا ہے جس کے لیے وزن کے قانون پر پابندی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ وزن لے جانا کسی صورت بھی نہ ٹرک مالکان کے حق میں بہتر ہے اور نہ ہی یہ قومی شاہراہوں کے لیے بہتر ہے۔

اس اضافی وزن کا فائدہ چند مخصوص سرمایا داروں کو ہوتا ہے جبک اس سے ہونے والا نقصان اس ملک کو قوم کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی جانب سے قانون پر عمل درآمد اور اس حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ برہان اور سنگجانی کے وزن کانٹوں کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی یہ نظام پورے ملک میں نافذ کیا جا سکے۔اس موقع پر تمام شرکاء نے حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس قانون پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…