کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت، گواہ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کوبطورملزم شناخت کرلیا۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پرفاروق ستار،عامر خان،خواجہ اظہار و دیگر
ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تمام ملزمان اور وکلا عدالت میں حاضری یقینی بنائیں،آئندہ سماعت تین مقدمات میں ایم کیوایم رہنماں پر فرد جرم عائد کی جائے گی،کیسز کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔ملزمان میں فاروق ستار،شاہد پاشا،حنید لاکھانی،خواجہ اظہار و دیگر شامل ہیں جبکہ اشتعال انگیز تقریر کے دیگر 21 مقدمات میں استغاثہ کہ جانب سے گواہ پیش کیئے گئے دیگر ملزمان پر پہلے ہی 21 مقدمات میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے دوران سماعت مدعی مقدمہ جاویدکاعدالت میں بیان ریکارڈ کیا گیا جہاں گواہ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار کوبطورملزم شناخت کیا ان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر سننے اوراس کی تائیدکرنیوالے بیشترملزم عدالت میں موجودہیں، میں انجمن تحفظ پاکستان کاصدر ہوں،میں اشتعال انگیز تقریر اپنے گھرپرسنی تھی،میں نے تقریرریکارڈ بھی کی تھی،عدالت نے مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر وکلامدعی مقدمہ پرجرح کریں گے۔