بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان جوں جوں اداروں کو بااختیار کریگا چوں چوں کا مربہ اکٹھا ہوگا، بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ کیسے عمران خان کی کردار کشی کررہا ہے؟انکوائری کمیشن بارے اہم اعلان

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دس سالہ دور اقتدا ر میں لئے گئے قرضوں اور کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے سربراہ کی تقرری آئندہ ہفتے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی جارہی ہے،نکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت آزاد کمیشن ہوگا، کمیشن کا سربراہ ایسا ہوگا جس کی شخصیت متنازع نہ ہو، کمیشن کو آئین اور قانون کے دائرہ کار کے

تحت بنایا جائیگا، گلے سڑے نظام سے گند صاف کریں گے تو عمران خان کا مشن پورا ہوگا، کوٹ لکھپت جیل میں ظل سبحانی کی زیارت کا دیدار کیا جارہا ہے،گزشتہ روز ایک راجکماری کنیزوں کے جھرمٹ میں غرور والے لب و لہجے میں بات کررہی تھی، محترمہ اپنی اوقات میں رہیں ہمارے پاس کچھ اور بھی کہنے کو ہے،عمران خان جوں جوں اداروں کو بااختیار کریگا چوں چوں کا مربہ اکٹھا ہوگا، بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ کیسے عمران خان کی کردار کشی کررہا ہے،بجٹ میں آنے والی نسل اور ملک کو آگے لے جانے کیلئے کچھ کڑوی گولیاں ضروری ہیں، کڑوی گولیوں کو میٹھا کرکے نگلیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے احساسات کی ترجمانی بجٹ میں ہوئی ہے، بجٹ میں ترجیحات رکھی گئیں، بجٹ میں کچھ کڑوی گولیاں ضرور ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ بجٹ کو شوگر کوٹڈ کرکے گولیاں نگلیں، نگلتے ہوئے کڑواہٹ ہوگی لیکن بعد میں ہر قسم کی تکلیف سے نجات پالیں گے، یہ گولیاں معیشت سے جڑی ہیں، سیاست کیلئے الگ گولیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کو بجلی کا فلیٹ ریٹ دے رہی ہے،کاشتکاروں کو دس ہزار کا فکس ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دودھ کی نہریں بہانے والوں نے زراعت کیلئے ایک ارب کا بجٹ رکھا تھا،

موجودہ حکومت نے زراعت کے لیے 12ارب کا بجٹ رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو ٹیوب ویل پر فلیٹ ریٹ دیں گے،کسان دس ہزار کا بل ادا کریگا،حکومت دس ہزار سے 75 ہزار تک کا بل ادا کرے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ جان چلی جائے چوروں، لٹیروں کو نہیں چھوڑیں گے، ہر شخص کو اپنے اعمال کا حساب دیناہے، گلے سڑے نظام سے گند صاف کریں گے تو عمران خان کا مشن پورا ہوگا۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ

انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، آئندہ ہفتے کمیشن کے سربراہ کا اعلان کریں گے، کمیشن کو خود دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ انکوائری کمیشن کی نگرانی وزیراعظم کریں گے، انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت آزاد کمیشن ہوگا، کمیشن کا سربراہ ایسا ہوگا جس کی شخصیت متنازع نہ ہو، وزیراعظم دورے سے واپس آئیں گے تو اگلے ہفتے کمیشن کے سربراہ کی تعیناتی ہوجائیگی، کمیشن کو آئین اور قانون کے دائرہ کار کے تحت بنایا جائیگا۔انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر

تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ظل سبحانی کی زیارت کا دیدار کیا جارہا ہے، گدی نشین ہر جمعرات کو ظل سبحانی سے ملاقات کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک راج کماری کنیزوں کے جھرمٹ میں کہہ رہی تھی ’اس کی جرات‘ ان کا غرور بتا رہا تھا کہ قہر کے شکار شریف خاندان نے نشان عبرت بن کربھی کچھ نہ سیکھا۔انہوں نے کہاکہ وہ للکار للکار کر کہہ رہی ہیں میری اوقات پر کیوں نہیں لارہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ

یہ لوگ سرکاری فنڈ سے 70 کروڑ کی چار دیواری بناتے تھے لیکن کوئی پوچھتا نہیں تھا، وزیر اعظم کا جہاز میرے چچا استعمال کرتے تھے لیکن کوئی پوچھتا نہیں تھا، میرے بھائی ہر قسم کا عیش و آرام اور کاروباری سودے کرتے تھے تو انہیں کوئی پوچھتا نہیں تھا لیکن آج یہ مکافات عمل ہے کہ آپ کے والد جیل میں ہیں انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا، اپنی اوقات میں رہیں، ہمارے پاس کچھ اور بھی کہنے کو ہے لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ

معاشرے کی سماجی، مذہبی اور ثقافتی اقدار ہیں جنہیں ہم نے برقرار رکھنا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جن کو یہ مسٹر ٹن پرسنٹ کہتے تھے آج ان کیلئے سیاسی قیدی ہیں، عمران خان جوں جوں اداروں کو بااختیار کریگا چوں چوں کا مربہ اکٹھا ہوگا، بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ کیسے عمران خان کی کردار کشی کررہا ہے۔وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے جب چاہیں قوم سے خطاب کرسکتے ہیں، وزیراعظم کو باہر جانا تھا، وہاں اہم اجلاس میں

شرکت کرنی تھی، اجلاس میں شرکت کیلئے تیار ہوکر جانا ضروری تھا، وقت کی کمی کی وجہ سے وزیراعظم نے رات کوخطاب کیا، مخالفین پی ٹی وی کی تکنیکی غلطیوں سے آواز بند ہونے پر تنقید کررہے ہیں۔فردوس عاش اعوان نے کہاکہ نوازشریف کو قوم نے تین بار وزیراعظم بنایا تاہم وہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف رہا،شریف فیملی کو غرور و تکبر کی سزا مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جن کیلئے جائیدادیں بنائی وہ کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ

جمعہ کو کراچی جا رہی ہوں،کراچی میں پی بی اے، اے پی این ایس اور سی پی این سے ملاقات کروں گی۔ انہں نے کہاکہ نئی میڈیا اور ایڈورٹائزنگ پالیسی لا رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کی جان کو کس سے خطرہ ہے؟۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی جان کو کسی شخص سے کوئی خطرہ نہیں ہے،مافیا اپنی سازشیں کرتا رہتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے القابات ہم نے نہیں دئیے، عدالت نے کچھ لوگوں کو قرار دیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…