بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جلال آباد میں خود کش بم حملہ، 10 افراد ہلاک، زخمیوں کی حالت نازک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ/جلال آباد(این این آئی)پاک افغان سرحد پر واقعہ افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں خودکش بم حملے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ سمیت پانچ افغان شہری اور پانچ سیکیورٹی اہلکار بتائے جاتے ہیں۔ گورنر ننگرہار کے ترجمان عطا ء اللہ خوگیانی کے مطابق یہ خودکش بم دھماکہ جمعرات کے روز بعد از سہ پہر جلال آباد شہر کے وسط میں فامیہیلو کے علاقے میں واقع نظم عامہ فورس کے چیک پوسٹ پر ہوا جس میں متعددافراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔افغان میڈیا نے گورنر کے دفتر کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس خودکش بم حملہ میں اب تک دس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ سمیت پانچ افغان شہری شامل ہیں جبکہ زخمی افراد میں چار سیکیورٹی اہلکار اور باقی آٹھ افغان شہری ہیں۔ افغان حکام نے بعض زخمیوں کی نازک حالت نازک کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…