اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا۔
بدھ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کیلئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا!۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔