اسلام آباد (آن لائن) عیدالفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی 4 روز تک بند رہے گا۔پاکستان کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات پر اسٹیٹ بینک 4 سے 7 جون تک بند رہے گا۔وفاقی حکومت بھی عیدالفطر کے موقع پر 4 ر وز کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔اس طرح وفاقی اداروں کے ملازمین ہفتہ اتوار کی چھٹی ملا کر چھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔