اسلام آباد(آن لائن)وزارت خوراک زراعت و تحقیق کے اعلیٰ افسران نے سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے جس کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت کے اعلیٰ افسران ہر ماہ65000ہزار روپے گاڑی مونی ٹیشن کے تحت وصول کرتے ہیں لیکن پھر بھی سرکاری گاڑی کا استعمال عام ہے متعلقہ وفاقی وزیر صاحبزادہ سلطان اپنی نااہلی اور نالائقی کے باعث اس کرپشن پر بے خبر ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی برت رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ وزارت کی
گاڑی نمبر جی ایس 825 کانمبر پلیٹ تبدیل کرکے وزارت کا ایک اعلیٰ افسران ذاتی گھرپر استعمال کر رہا ہے گاڑی کی سرکاری پلیٹ تبدیل کرکے پرائیویٹ پلیٹ لگا رکھی ہے تاکہ حکام کے آنکھوں میں دھول جھونک سکیں اس افسر جو کہ اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے کے خلاف تحقیقات شروع کئی گئی ہیں، جن کے گھر سے یہ سرکاری گاڑی برآمد ہوئی ہے اس حوالے سے سیکرٹری خوراک ہاشم پاپلزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی نہ تردید کی ہے اور نہ ہی تصدیق کی ہے بلکہ خاموشی اختیار کر لی ہے۔