اسلام آباد (آن لائن)چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے وفاقی حکومت نے نعیم ذمہدار کو نیا چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، وفاقی حکومت نے نعیم ذمہدار کو نیا چیئر مین بورڈ
آف انویسٹمنٹ تعینات کر دیاہے۔ ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ہارون شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاہے،وزیر اعظم سے میر ی آج کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا وزیر اعظم سے کسی بات اختلاف ہے۔