اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف نازیبا کلمات پر معافی مانگ لی۔ فردوس عاشق اعوان نے بھی معافی قبول کرلی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ان کے خلاف نازیبا گفتگو پر معافی مانگ لی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ میں
اپنے الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں، فردوس عاشق اعوان نے بھی کھلے دل سے ان کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً طلال چوہدری کو اپنے گھر میں موجود خواتین کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہوگا میں انہیں چھوٹا بھائی سمجھتے ہوئے معاف کرتی ہوں اور میری کسی بات سے ان کی دل آزاری ہوئی ہوتو اس کیلئے میں بھی معافی چاہتی ہوں۔ سیاست کی مقابلہ بازی میں ذاتی حملے نہیں کرنا چاہییں۔