بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کی امید ابھی روشن ہے، پاکستان میں کویت نے توانائی کے ذخائر کی تلاش کیلئے اربوں روسے کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیٹرولیم ڈویژن نے کرتھار پاکستان کیساتھ مکھڑ بلاک پر پٹرولیم کنسیشن معاہدہ اور ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کردیئے۔کرتھار پاکستان کو فپیک کویت کی ماتحت کمپنی ہے۔دستخط کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان بھی موجود تھے۔ معاہدے پر اسد حیاوالدین،سیکریٹری پیٹرولیم اور

شیخ نواف سعود الصبح، سی ای او کوفپیک نے دستخط کئے۔ وزیر پیٹرولیم نے پٹرولیم کنسیشن (پی سی) ڈائریکٹوریٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سالوں تک یہ محنت ضرور رنگ لائے گی اور ملک کو اضافی ہائیڈروکاربن مہیا ہوں گے.عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو وقعت ملے گی،اس کے علاوہ یہ معاہدہ توانائی کی طلب و رسد میں موجود فرق کو بھی ختم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مکھڑ بلاک پنجاب اور کے پی کے مختلف اضلاع پر محیط ہے،ان اضلاع میں اٹک، میانوالی چکوال اور کوہاٹ شامل ہیں،اس بلاک کا مکمل رقبہ1562.92 مربع کلومیٹر ہے،کوفپیک نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ مکھڑ بلاک میں پہلے تین سال کے دوران 980 ورک یونٹ حاصل کرے گی.اس کام کے پروگرام کی ترتیب 600 کلومیٹر 2ڈی 3 ڈی سیزمک ڈیٹا کے حصول سے کیا جائیگا،دیگر یہ کہ کوفپیک اس علاقے میں 45 سو میٹر گہرا کنواں کھودنے کا ارادہ رکھتا ہے،اس بلاک میں کوفپیک کم از کم 9.8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…