جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

حکومتی اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے وزراء، سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف اکٹھے ہو گئے، نجی ٹی وی کا حیران کن انکشاف

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے وزراء، سرکاری محکموں اور افسروں کے رویے کے خلاف اکٹھے ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، فضل الہٰی، ارباب جہانداد،ارباب وسیم، پیرفدا ایڈوکیٹ اور

دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی ارکان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء کی جانب سے انھیں مناسب طریقے سے ڈیل نہ کرنے اور اپنے محکموں کے حوالے سے ایم پی ایز کے مسائل کو حل نہ کرنے پر غم وغصہ کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی ایز نے پشاور کے انتظامی افسروں اور سرکاری محکموں کے غلط رویے کے خلاف بھی احتجاج کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ یہ معاملہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے سامنے اٹھایا جائیگا تاکہ وہ متعلقہ صوبائی وزراء،انتظامی افسروں اور سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام سے بات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر ایم پی ایز کے گلے شکوے اور تحفظات دور نہ کیے گئے تو اس صورت میں وہ متعلقہ صوبائی وزراء کے دفاتر اور سرکاری محکموں کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، اس بارے میں اجلاس میں شریک ایک رکن اسمبلی نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں بہت صبر وتحمل سے کام لیا لیکن نا تو سرکاری محکموں میں ہمارے کام ہوتے ہیں اور نا ہی ہمارے اپنے صوبائی وزراء ہماری بات سنتے ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پاس جانے اور احتجاج کرنے کے علاوہ ہمارے پا س کوئی آپشن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…