بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایم ایف معاہدوں سے 80 لاکھ سے زائد پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، حکومت نے اپنی جماعت کے چوروں کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، اسفند یار ولی خان کا دعویٰ

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کالا دھن سفید کرنے کی نئی ایمنسٹی سکیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنی جماعت کے چوروں کو سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے، ریاست مدینہ میں اب کس کی چوری چھپانے کیلئے این آر او دیا جائے گا،اشرافیہ کی نمائندہ حکومت اشرافیہ کی سہولت کاری کر رہی ہے، ناجائز ذرائع سے آمدن کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے،

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم حکومتی شراکتی مالیاتی مافیا بچاؤ سکیم ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ قول و فعل میں تضاد کی دوڑ میں حکمران پہلے نمبر پر ہیں مسلط وزیر اعظم نے نوجوانوں کو کرپشن خاتمے کے نام پر ورغلایا اورکرپشن خاتمے کے دعوؤں پر بھی صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا، ماضی میں جس سکیم کو کٹھ پتلی وزیراعظم چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفط دینے کی سکیم گردانتے رہے آج اپنے خاندان کی چوریاں و ڈکیتیاں چھپانے کیلئے خود اسی سکیم کا اجرا کر دیا، کٹھ پتلی وزیر اعظم بتائیں یہ این آر او کس کو دیا جائے گا؟انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر طبقاتی تقسیم بڑھانا خطرناک ہے، سبز باغ دکھا کر یوٹرن لینے جیسے اقدامات بدترین ناکامی ہے، تبدیلی کے نعرے اور اعلانات پانی پر لکیر ثابت ہوئے،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے،نا اہل حکومت کو جلد عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم ابھی تک اپنی اے ٹی ایم کو خوش کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، حکو مت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کا اجرا پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکھنے کے مترادف ہے،ملکی دولت لوٹ کر جا ئیدادیں بنانے والے مجر موں کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے ڈرائی کلین کیا جا رہا ہے، ایمنسٹی سکیم سے ملک میں

ٹیکس دینے والے اور دیا نتدار طبقے کی حو صلہ شکنی ہو گی،انہوں نے کہا حکومت کی معاشی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ آئی ایم ایف کے لیے بنائی جارہی ہیں،ملکی معیشت نہ تجر بہ کار لو گوں کے ہاتھ میں ہے جن کی پالیسیوں کے باعث عوام پرمشکلات کے مہیب سائے منڈلا رہے ہیں۔مرکزی صدر نے خبردار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عمل ہوا تو

آئندہ چند سال میں 80 لاکھ سے زائد پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔ بجلی، گیس، تیل کی قیمتوں اور براہ راست ٹیکسوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر وہ غریب طبقہ ہوگا جو پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 6ارب ڈالر قرض لینے کے بعد ڈالر کی مزید اڑان سے قرضوں کا حجم مزید بڑھ جائے گا،اور روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…