بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوحاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچاکرمسلم رکشہ ڈرائیور انسانی ہمدردی کی مثال بن گیا، رکشہ ڈرائیور کی گفتگو سامنے آ گئی

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک مسلمان رکشہ ڈرائیور نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندو حاملہ خاتون کو بروقت اسپتال پہنچا کر انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو وقت پر اسپتال پہنچایا جہاں خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا اور اس کا نام شانتی رکھ دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے علاقے ہیلاکاندی میں نسلی فسادات کے

دوران پولیس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے جبکہ 15 سے زائد گاڑیوں اور ایک درجن کے قریب دکانوں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کردیا گیا تھا۔ ان واقعات کے بعد کئی روز سے شہر میں کرفیو نافذ ہے۔ہندو خاتون نندتا کے شوہر روبن کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے درد اٹھنے کے بعد وہ پریشانی کے عالم میں مدد کے لئے ادھر ادھر دیکھ رہا تھا کیونکہ اسے اپنی بیوی کو اسپتال منتقل کرنے کی ایمبولنس کی ضرورت تھی۔اس کا کہنا تھا کہ اس دوران میں درد سے بے حال بیوی کو دلاسہ دے رہا تھا کہ کوئی نا کوئی ہماری مدد کو ضرور آئے گا جو ہمیں اسپتال لے جائے گا۔اسی دوران روبن کا پڑوسی اور دوست مقبول اپنا رکشہ لے کر وہاں پہنچا اور انہیں رکشہ میں بٹھا کر تیز رفتاری سے رکشہ دوڑاتا ہوا اسپتال لے گیا۔روبن کا کہنا تھا کہ کرفیو کی وجہ سے سڑکوں پر ہو کا عالم تھا لیکن مجھے فکر صرف یہ تھی کہ ہم وقت پر اسپتال پہنچ بھی پائیں گے یا نہیں۔رکشہ ڈرائیور مقبول کا کہنا تھا کہ میں انہیں مسلسل تسلی دے رہا تھا کہ سب کچھ صحیح ہوگا، لیکن میں خود دل ہی دل میں دعائیں کررہا تھا۔مقبول کی بروقت مدد کی سے نندتا نے بیٹے کو جنم دیا جس پردونوں دوستوں نے سکھ کا سانس لیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…